ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / سہ روزہ بنگلور۔انڈیا نیا نو کانفرنس کا افتتاح؛ بنگلورو کو نیا نو ٹکنا لوجی کا ہب بنا یا جا ئے گا: وزیر اعلیٰ بسوا راج بومئی

سہ روزہ بنگلور۔انڈیا نیا نو کانفرنس کا افتتاح؛ بنگلورو کو نیا نو ٹکنا لوجی کا ہب بنا یا جا ئے گا: وزیر اعلیٰ بسوا راج بومئی

Wed, 09 Mar 2022 08:00:43    S.O. News Service

بنگلورو،9؍مارچ(ایس او نیوز)ریاستی وزیر اعلیٰ بسوا راج بو مئی نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کا خواب ریسرچ کے ذریعہ عوام کے طرز زندگی میں سدھار لانا ہے اور اس خواب کو پورا کرنے کے لئے نیا نو کیمیا ئی کھاد تیارکی جا رہی ہے۔

یہاں ایک نجی ہوٹل میں منعقد سہ روزہ ”بنگلور۔انڈیا نیا نو“ کانفرنس کا افتتاح کر تے ہو ئے وزیر اعلیٰ نے اس خیال کا اظہار کیااور کہا کہ آنے والے دنوں میں کسانوں کی زندگی بدل جا ئے گی۔ انہوں نے کہا کہ مودی قیادت والی مرکزی حکومت کسانوں کی آمدنی میں اضافہ کے کئی اقدامات اٹھا رہی ہے۔ انہوں نے بتا یا کہ بنگلورو شہر نے ریسرچ اور ترقی میں بین الاقوامی سطح پر نام کما یا ہے اور شہر کو نیا نو ٹکنا لوجی ہب بنانے میں حکومت ہر ممکن تعاون کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ وزیر برائے اعلیٰ تعلیم ڈاکٹر سی این اشوتھ نارائن نے اس منفرد پروگرام کی قیادت کی ہے جو قابل تعریف ہے۔ انہوں نے بتا یا کہ مرکزی وزیربرائے اسکل ڈیولپمنٹ،انفر میشن و ٹکنا لوجی راجیو چندر شیکھر نے کانفرنس کے لئے اپنا پیغام روانہ کر تے ہو ئے بتایاکہ نیا نو ٹکنالوجی کے ذریعہ ڈجیٹل اقتصادیت کو موقع فراہم ہوگا اور آنے والے دنوں میں بے شمار روزگار کے مواقع فراہم ہو ں گے۔

بو مئی نے بتا یا کہ مرکزی حکومت کی جانب سے بھی نیا نو ٹکنا لوجی کو اہمیت دی جا رہی ہے۔ اس موقع پر سینئر سائنسدان ڈاکٹر ایس سوامی ناتھن کو سی این آر راؤ سائنس ایوارڈ سے نوازا گیا۔ سائنسدان ڈاکٹر سی این آر راؤ نے بذریعہ آن لائن حصہ لیا۔

اس موقع پر ریاستی وزیر ڈاکٹر سی این اشوتھ نارائن،نیا نو ٹکنا لوجی وژن گروپ کے سربراہ پر وفیسر نو کانت بھٹ،کانفرنس کی مجلس عملہ کے سربراہ پرو فیسر اجئے کمار سود، محکمہ انفر میشن و ٹکنا لوجی کے اڈیشنل چیف سکریٹری رمن ریڈی و دیگر حاضررہے۔


Share: